تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ لاہور مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں لاکھوں افراد کی موجودگی میں ادا کر دی گئی تحریک لبیک پاکستان کے بانی جمعرات کو 55 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پا گئے تھے۔ منٹو پارک (جو اب گریٹر اقبال پارک مزید پڑھیں

ٹرمپ کے بڑے بیٹے کورونا وائرس کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے 42 سالہ جونیئر ٹرمپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ جونیئر ٹرمپ میں انفیکشن کی علامات نہیں مزید پڑھیں

کابل میں 14 راکٹ حملے، 2 دھماکے، معتعدد افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ کابل میں راکٹ حملوں سے مزید پڑھیں

مودی کے پاکستان پر الزام کے بعد، چین کی پاکستان کیلئے حمایت

اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے تازہ الزامات کے بعد چین پاکستان کے دفاع کیلئے باہر نکلتے ہوئے عالمی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مثبت کردار کی یاد دہانی کرائی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد مزید پڑھیں

ورلڈ چیمپئن خبیب اپنے گاؤں کے مسائل کیلئے کونسا بزنس کرنا چاہتے ہیں؟

مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف کا کہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ باکسنگ کی دنیا میں نہیں آئیں گے بلکہ بھیڑ بکریاں پالیں گے۔ خبیب کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں آنے سے متعلق  دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہیں لگتا ہے کہ سیاست مزید پڑھیں

دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں شعب ملک اور ثانیہ کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور انکی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم ایس دھونی کی اہلیہ ساکشی نے گزشتہ جمعرات کو دبئی میں اپنی 32ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر مزید پڑھیں

درجنوں دیہاتیوں نے دیوالی کے بعد، ہندو مذہب کا ایک عجیب و غریب تہوار

بھارت میں درجنوں دیہاتیوں نے دیوالی کے بعد ایک دوسرے پر گوبر پھینک کر ہندو مذہب کا ایک تہوار منایا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گورے ہبا نامی اس تہوار میں شرکت کرنے والے افراد ایک دوسرے پر گوبر پھینکتے ہیں۔ سپین کے تہوار ’لا ٹومیٹینا‘ کی طرح، جس میں شریک افراد ایک دوسرے پر ٹماٹر برساتے مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔دوسرا اور تیسرا میچ20 اور 22دسمبر کو شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا مزید پڑھیں