مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کشمیریوں کی شرکت اہم ہے: معید یوسف

قومی سلامتی کے امور سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیریوں کو بات چیت میں مصروف ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہندوستان نے “بات چیت کی خواہش” کے ساتھ پاکستان کو ایک پیغام بھیجا ہے ، انہوں نے مزید پڑھیں

افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز

لشگر گاہ: افغانستان کے جنوب میں عسکریت پسندوں کی جانب سے مسلسل 3 روز سے جاری لڑائی کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس پورے عمل سے افغان مذاکرات بھی ماند پڑتے نظر آرہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند میں طالبان کا حملہ 19 مزید پڑھیں

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ قذافی اسٹیدیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق  نے کہا کہ میں چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے جا رہا ہوں، آئندہ 10 سال میں دس کمٹمنٹ ہیں اس لیےعہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں مزید پڑھیں

افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: مختصر فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجوؤں شہید ہو گئے

مقبوضہ کشمیر: ضلع شوپیان کے علاقے چکورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 جنگجوؤں شہید ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب جنگجوؤں نے گھیرے کو توڑنے کی کوشش کی تو اس وقت فائرنگ کا تبادلے ہو، اس دوران دو جنگجوؤں شہید ہوگئے۔ ابھی تک ان کی شناخت کے بارے میں پتہ نہیں چلا۔

کوئٹہ میں دستی بم دھماکا: متعدد افراد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر دھماکا ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سمنگلی روڈ پر دھماکا ہوتے ہی فوری طور پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مزید پڑھیں

کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کو رہا کر دیا گیا

سرینگر : بھارتی حکام نے ایک سال سے قید مقوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو 13 ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس 5 اگست مزید پڑھیں

افغانستان میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد ہلاک

کابل: افغانستان میں دوران پرواز دو ہیلی کاپٹرز کے آپس میں ٹکرانے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، افغان فورسز نے ہیلی کاپٹرز کے حادثے میں‌ تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان فورسز کے ہیلی کاپٹرز میں تصادم کا یہ خوفناک حادثہ ہلمند صوبے میں پیش آیا، حکومت نے مزید پڑھیں

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ نے چین کو پریشانی کھڑی کرنے والا ملک قرار دے دیا

امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ اسٹیفن بیگن نے چین کو پریشانی کھڑی کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات پر چین کے ردِ عمل کے بارے میں امریکہ اور بھارت بہت محتاط ہیں۔ اسٹیفن بیگن اس وقت نئی دہلی کے تین روزہ سرکاری دورے پر مزید پڑھیں

وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر کشمیر کیلئے آواز بلند کا اعلان

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں کشمیر کے لیے آواز بلند کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بے پناہ چیلنجز درپیش ہیں اور ہم انسانی حقوق کونسل میں بھی کشمیر کے لیے آواز مزید پڑھیں