سعودی جانے کے خواشمند افراد کیلئے بڑی خبر

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزے کی توسیع کے لیے دو شرائط بتائی ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے ‘ابشر’ پر ویزے کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ پر دو ایسی شرائط ہیں جس پر عمل کرکے مدت ختم ہونے والے مزید پڑھیں

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین روس نے مصالحت کی پیشکش کردی

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے  آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ  کو ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے ماسکو میں مذاکرات  کی پیشکش کی  ہے۔ روس نے آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان بالائی قاراباغ تنازعہ پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو   مذاکرات  کی  پیشکش کی ہے۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بالائی قارا باغ کے علاقے مزید پڑھیں

پاک فوج کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، 3 بھارتی فوجی مردار

رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کپواڑہ میں واقع نوگام سیکٹر میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ آج مزید پڑھیں

کانگریس رہنما راہول گاندھی کو یو پی پولیس نے حراست میں لے لیا

بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) کی پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی اپنی بہن پریانکا گاندھی کے ہمراہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملنےہاتھرس جا رہے تھے کہ یمنا ایکسپریس وے پر یو پی پولیس نے مزید پڑھیں

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان چوتھے روز بھی جھڑپیں جاری

آرمینیا اور آذربائیجان نے عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان چوتھے روز بھی جھڑپیں بدستور جاری رہیں۔ اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہیں۔ دونوں مزید پڑھیں

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیداد، اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت میں جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کیس پر سماعت کی، اس دوران عدالت کے حکم پر نوازشریف کے اثاثوں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ دوران سماعت عدالت مزید پڑھیں

لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، ایک بھارتی فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

مقبوضہ کشمیر: ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی درسز اور پاکستانی فوسز کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔  یہ واقعہ گذشتہ رات ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کراس ایل او سی گولہ باری کے اس واقعہ مزید پڑھیں

فیاض الحسن کا نواز شریف کیخلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کہ نواز شریف نے کروز میزائل کے حوالے سے سر ِعام بات کر کے حساس قومی راز افشاء کیے، وہ اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوئے مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ وادی کے ضلع جموں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق جموں کے علاقے گجنسو میں واقع ایک کیمپ میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) مزید پڑھیں

ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار کی خاتون کو درد ناک سزا

برطانوی دارالحکومت میں لندن پولیس کے ایک اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا اتنی زور سے دبایا کہ اسے سانس لینے میں مشکل ہوگئی۔ لندن پولیس نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر ایک لڑکی کا گلا دبا دیا جس کی وجہ سے اس لڑکی کو سانس مزید پڑھیں