راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی

 راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر اسپل ویز کھول دیے گئے، ڈیڑھ فٹ کھولے گئےگیٹ سے 6ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے اسپل ویز کھول مزید پڑھیں

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

 فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تشدد آمیز پوسٹ کو تاخیر سے ہٹانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے ایک ہفتے بعد فیس بک کے سی ای او نے ملیشیا گروپ کے صفحے کو مزید پڑھیں

سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،پاکستان کی شدید مذمت

 پاکستان نے سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کے خلاف ہیں، آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے کے بعد آج اہم ملاقات ہوگی۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حکام آج متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کے معاہدے پر حتمی پیشرفت کے لیے ابو ظبی پہنچیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق وفد کی سربراہی مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جن میں صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اورلانس نائیک مزید پڑھیں

محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں بارش کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں گزشتہ رات بارش یا بوندا باندی نہیں ہوئی البتہ آج شام یا رات معتدل اور کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا زیادہ تر اثر مشرقی اور وسطی سندھ پرہے جب کہ مزید پڑھیں