چینی کمپنی کی کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے چھٹی مرتبہ پیش کش

چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے چھٹی مرتبہ پیش کش کردی، اس حوالے سے درخواست اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے شئیرز کی خریداری کے لیے چھٹی مرتبہ دراخوست دے دی، شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک مزید پڑھیں

دنیا میں کوئی طاقت مجھے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی: سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی حریت کانفرنس سے علیحدگی کے معاملے پر حریت لیڈر کا بھارتی میڈیااور بے ضمیر لوگوں کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

عثمان بزدار کا باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ زاہد زمان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پہلا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا اور کہا مزید پڑھیں

پنجاب میں 15جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع ،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہالز بدستور مزید پڑھیں

او آئی سی کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر جدہ سے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے تشدد کی ہر شکل کو مسترد کرتے ہوئے موقف کا مزید پڑھیں

مشرقی لداخ میں چینی فورسز کا پانگونگ تسو جھیل کے قریبی پہاڑوں پر قبضہ

 مشرقی لداخ میں چینی فورسز نے پانگونگ تسو جھیل کے قریبی پہاڑوں پر قبضہ کرکے بھارتیوں کو وہاں پٹرولنگ سے روک دیا انڈیا ٹوڈے نے مقامی آبادی کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں بھارت کی فوج کا گشت رک گیاہے ۔ مقامی چرواہوں کو بارڈر کی طرف جانے سے روک دیا گیا جبکہ موبائل مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی پی ایس ایکس پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے تفصیلات کے مطابق سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے شہداء کے مزید پڑھیں

تمام قومی کرکٹ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی

لندن: انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ 20کھلاڑیوں اور 11آفیشلرز کے ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام قومی کرکٹرز کروناوائرس سے محفوظ ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی وبائی علامتیں بھی نہیں مزید پڑھیں

اٹلی: کرونا کے بارے میں چونکا دینے والی تحقیق

روم: اٹلی میں کرونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ اپریل کے مقابلے میں مئی میں جو افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے، ان میں وائرس کا زور کم تھا۔ اٹلی میں چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے دیکھا کہ اپریل میں کرونا مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ 2 روز میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔ مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے وگھاما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے علاقے مزید پڑھیں