شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

ریاض: سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود دار فانی سے کوچ کرگئے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان السعود کی نماز جنازہ مزید پڑھیں

عمان نے سعودی کیلیے پروازیں معطل کر دیں

مسقط: کورونا وائرس کے پیش نظرعمان نے بھی سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ عمانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید پڑھیں

پاکستان میں 12 سالہ بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق: 19 کیسز ریکارڈ

کراچی: حکومت سندھ نے پیر 16 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی سربراہی میں کورونا وائرس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسکولز کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں نجی وسرکاری اسکولز کے ڈائریکٹرز، سیکرٹری مزید پڑھیں

کوئٹہ اور ملتان کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا 25واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ ہوگیا۔ میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک مزید پڑھیں

اپنی جان مادر وطن پر قربان دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی: آرمی چیف

اولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اپنی جان مادر وطن پر وار دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید بہادر پائلٹ نعمان اکرم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی مزید پڑھیں

چینی صدر کا دورۂ ووہان، صورتِ حال میں بہتری کی جانب اشارہ ہے

چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو ووہان شہر کا دورہ کیا جہاں سے کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا۔ ایک کروڑ دس لاکھ آبادی کا یہ شہر اب بھی مکمل طور پر بند پڑا ہے اور حکام نے وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی مزید پڑھیں

ایئرپورٹ پر آسڑیلوی صحافی سے رشوت لینے والا اہلکار پکڑا گیا

لاہور ایئرپورٹ پر آسڑیلوی صحافی سے مبینہ طور پر رشوت لینے والا اہلکار پکڑا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ ملزم کمرشلی امپورٹنٹ پرسن (سی آئی پی) لاؤنج میں نجی کمپنی کا اہلکار ہے، ایئرپورٹ حکام نے اس کا انٹری پاس معطل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایئرپورٹ پر مزید پڑھیں

جو بائیڈن چار ریاستوں کی پرائمری ووٹنگ میں کامیاب

امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر پرائمری ووٹنگ میں اپنے حریف برنی سینڈرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ​منگل کو ریاست مشی گن سمیت دیگر چھ ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ ڈالے جس کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن مزید پڑھیں

طالبان کی پرتشدد کاروائیوں سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے

امریکہ نے متنبہ کیا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی ناقابلِ قبول ہے۔ ان کارروائیوں سے افغانستان میں امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہم تسلیم کرتے ہیں کہ طالبان نے اتحادی فورسز اور شہروں مزید پڑھیں

افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی

اشرف غنی کی جانب سے طالبان قیدیوں کے رہائی کے حکم نامے پر دستخط کے بعد سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس ہفتے کم از کم ایک ہزار قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس مزید پڑھیں