جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی، حفیظ شیخ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔ معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ پر آئی ہے۔ انہوں نے برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان کو 38 ارب ملنے مزید پڑھیں

سرگودھا: 20 افراد کے قاتلوں کو 20-20 بار سزائے موت

سرگودھا کی درگاہ میں 20 افراد کو قتل کرنے والے 4 مجرموں کو بیس بیس بار سزائے موت اور تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 32 ماہ تک 70 بار مقدمے کی سماعت کی۔ یکم اپریل 2017 کو سرگودھا کے نواحی گاؤں 95 شمالی کی مزید پڑھیں

کار کے پاور پروجیکٹ کے تصفیہ کا معاہدہ کابینہ میں پیش

کارکے رینٹل پاور منصوبے کا سیٹلمنٹ معاہدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی مداخلت سے پاکستان پر عائد ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا جرمانہ ختم ہوا ہے۔ کابینہ کو مزید بتایا کہ کارکے رینٹل کیس میں ملوث سابق وفاقی مزید پڑھیں

امریکی دھمکیوں کے بعد ہواوے نے نیا مسکن ڈھونڈ لیا

امریکا کے ساتھ چین کے تجارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہونے اور واشنگٹن کے الزامات کے بعد چینی ٹیکنالوجیکل کمپنی ہواوے نے امریکا کو چھوڑ کر ریسرچ میں اب اپنا نیا مسکن تلاش کرلیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنا ریسرچ سینٹر امریکا سے کینیڈا منتقل کرنے مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کے تبادلے

خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے مختلف ڈپارٹمنٹس سے 817 سرکاری ملازمین کو تبدیل کیا گیا ہے جن میں تحصیل دار سے لیکر جونئیر کلرک تک ملازمین شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور مزید پڑھیں

ملک میں 20 صوبے ہونے چاہئیں، وسیم اختر

میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 صوبے ہونے چاہئیں کیوں کہ بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوچکا ہے۔ شہر قائد کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شہری  مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام مزید پڑھیں

تینوں سیاسی جماعتوں کے متعلق ایک ہی دن فیصلہ سنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں سیاسی جماعتوں کے متعلق ایک ہی دن فیصلہ سنایا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کیا۔ ہم نیوز کے مطابق پارٹی فنڈنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید پڑھیں

پولیس نے زبردستی اٹھائی گئیں جیکٹس ریڑھی والے کو واپس کردیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنے والی راولپنڈی پولیس نے ریڑھی بان سے زبردستی چھینی گئیں جیکٹس واپس کردیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی ٹریفک پولیس کے عملے نے  چاندنی چوک پر ریڑھی بان ظاہر خان سے جیکٹس زبردستی اٹھائی تھیں۔ پولیس کی جانب سے اٹھائی گئیں مزید پڑھیں

مردان: عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر گرفتار

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے لیکچرر اختر خان کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ اختر خان عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ان کی مزید پڑھیں

امریکا میں برف کا طوفان، سیکڑوں پروازیں منسوخ

امریکا کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گئی ہے۔ مریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگون میں 5 کروڑ سے زائد افراد ویدر الرٹ پر ہیں جبکہ نیویارک میں اسکول بند ہو چکے ہیں اور ڈکوٹا سے مشی گن تک مختلف حصوں میں مزید پڑھیں