31 اکتوبر کو دھرنے کا اعلان کریں گے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے اختتام پر 31 اکتوبر کو ڈی چوک پر جلسہ ہو گا جس کے بعد دیگر جماعتوں کی مشاورت سے دھرنے کا اعلان کریں گے۔ ہم نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں بات کرتے ہوئے جمعیت مزید پڑھیں

بھارتی دارالحکومت میں متعدد اقدامات کے باوجود فضا کا معیار ابتر

بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جانے کے باوجود فضا کا معیار ابتر ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے فضا کے معیار کے انڈیکس برائے نئی دہلی میں بھارتی داالحکومت 299 نمبر پر رہا جو تجویز مزید پڑھیں

حکومت نے صوبے کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام سے دھوکہ کیا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کی آئینی تحریک ہم نے ایوان میں جمع کروائی ،ہمارے غیر مشروط تعاون کی پیشکش کے باوجود اس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے مزید پڑھیں

جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف پر تشدد، 30 طالب علم گرفتار

وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین پر تشدد میں ملوث 30 طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی میں وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو ایک طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر اساتذہ اور ملازمین نے پیر تک تمام کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ مزید پڑھیں

محمد آصف اور سجاد رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ٹاپ سیڈ محمد آصف اور سابق چیمپئن محمد سجاد کراچی میں جاری تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ محمد سجاد 2017 کے بعد پہلی مرتبہ کسی قومی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ کراچی جیم خانہ میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں سیڈ نمبر بارہ محمد سجاد مزید پڑھیں

پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب اور ایران کی قیادتوں سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے ،ایران نےکہا کہ ذہنی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، خطے میں جنگ کے بادل چھٹتے نظر آرہے ہیں، بین الاقوامی برادری پاکستانی قیادت سے رابطے کررہی ہے ۔ وزیر مزید پڑھیں

یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز معطل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات کرکٹ (یو اے ای)ٹیم کے کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرز پر اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا ۔ یو اے ای میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے دو روز قبل میزبان ٹیم کو بڑا جھٹکا مزید پڑھیں

کراچی میں سپرہائی وے پر فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق

کراچی میں سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 ٹرک ڈرائیورز جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے کو ملانے والے ملیر لنک روڈ پر کاٹھور کے قریب ٹرک ڈرائیورز ایک ادارے کی جانب سے حالیہ مزید پڑھیں

شام میں آپریشن: ترک صدر نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کا امکان رد کردیا

ترک صدر طیب اردوان نے شمالی شام میں کرد ملیشیا کیخلاف جاری ترک آپریشن پر بات کرنے کیلئے آنے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے امکان کو رد کردیا۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ میں اپنے مؤقف پر کھڑا ہوں، مزید پڑھیں

کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو ایل اوسی کی مزید پڑھیں