اردن کے انسٹیٹیوٹ نے عمران خان کو ’’سال کی بہترین شخصیت‘‘ قرار دے دیا

اردن کے رائل اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا کے سب سے زیادہ قابل مسلمانوں کی اپنی حالیہ فہرست میں وزیر اعظم عمران خان کو ’سال کی بہترین شخصیت‘ نامزد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں  فلسطین مزید پڑھیں

جرائم میں ملوث سندھ پولیس کے 34 افسران و اہل کار گرفتار کیے گئے

جرائم کو روکنے والے ہی جرائم میں ملوث نکلے، سندھ پولیس کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں 49 افسران اور اہل کاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس کے مزید پڑھیں

آزاد کشمیرکا دفاع کرنے پر پاک فوج کےمشکور ہیں، مسعود خان

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیروں کے مابین اختلافات پیدا کر کے انہیں پاکستان کے خلاف کرنا چاہتا ہے، پاک فوج نے آزاد کشمیر کا دفاع کیا جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔ اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےزیراہتمام کشمیرسیمینار منعقد کیا گیا جس میں صدر آزاد مزید پڑھیں

فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا

پنجاب کے وزیرِ کالونیز فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کا عندیہ دے دیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وقت آیا تو مولانا فضل الرحمان سے بھی مذاکرات کر لیں گے، مولانا فضل الرحمان کا اصل مسئلہ عمران خان سے ذاتی بغض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مزید پڑھیں

وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر لڑ پڑے

معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر آنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر طنز کے نشتر چلائے۔ ہوا کچھ یوں کہ ہربھجن سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کیے گئے خطاب پر تنقید کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ مزید پڑھیں

افغانستان میں القاعدہ جنوبی ایشیا کا سربراہ ہلاک

افغانستان کے حکام نے ملک کے جنوبی حصے میں گزشتہ ماہ امریکی و افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران القاعدہ جنوبی ایشیا کے سربراہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر کی سربراہی کرنے والے عاصم عمر کو ہلمند صوبے کے مزید پڑھیں

فزکس کا نوبیل انعام تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور دینے اعلان

طبیعات (فزکس) کا نوبیل انعام فزیکل کاسمولوجی اور ایکسڑا سولر سیارے کی دریافت پر مشترکا طور پر تین سائنسدانوں جیمز پیبلز، مائیکل میئر، ڈیڈیئر کیولوز کے نام کردیا گیا۔ منگل کو سوئیڈن کے صدر مقام اسٹاک ہوم میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران نصف نوبیل انعام جیمز پیبلز کو ان کے فزیکل کوسمولوجی میں مزید پڑھیں

سیلفی لینے کا جنون، دلہن سمیت تین افراد دریا میں‌ ڈوب کر ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع دریا پر تفریح کی غرض سے آئے ہوئے خاندان کے 6 افراد نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی تو اسی دوران افسوسناک مزید پڑھیں

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی

مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اورمعروف سیاسی رہنما جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی۔ اس مرتبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ  نےکالعدم قرار دیدیا ہے۔ مظفر گڑھ کے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی مزید پڑھیں

پنجاب حکومت نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کردیا

بزدار سرکار کا ایک اور فیصلہ سامنے آیاہے، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔ تحریک انصاف نے پہلے سستی روٹی اتھارٹی کو غیر فعال کیا اور اب باقاعدہ طور پر اس کو بند کرنے کی ٹھان لی۔ وزیراطلاعات پنجاب نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مزید پڑھیں