ہمارے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے ملک میں طے نہیں ہوسکتا: اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے ملک کے داخلی امور میں کوئی دوسرا ملک مداخلت کرے۔ خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین افغان امن عمل سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید کی جارہی ہے تاہم دونوں فریقین کے مابین ہونے والے مذاکرات میں مزید پڑھیں

ڈی جی رینجر ز کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنر ل عمر احمد بخاری نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور وِنگ کمانڈرز نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عمران خان کا ایرانی صدر کو فون

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دوران گفتگو عمران خان اور حسن روحانی نے اتفاق کیا کہ تنازع کشمیر کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لے ۔ ایرانی مزید پڑھیں

کرفیو کا 7واں دن، وادی میں بھارت مخالف نعروں کی گونج

مقبوضہ کشمیر میں ساتویں روز بھی کرفیو برقرار ہے،نہتے کشمیری قابض بھارتی افواج کی گولیوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ کشمیری کرفیو کی بندش توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، مقبوضہ وادی ’بھارت سے الحاق نامنظور اور بھارتی آئین نامنظور‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ آرٹیکل 370 پر وار کرکےکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ناقابل قبول ہیں: جیریمی کوربن

برطانوی لیبر پارٹی کے رہنماء جیریمی کوربن نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ناقابل قبول ہیں۔ برطانوی لیبر پارٹی کے رہنماء جیریمی کوربن نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ

 بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابض حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن کم لوگوں کا اجتماع ہونے کے باوجود ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔ مزید پڑھیں

یومِ آزادی پر پاک بحریہ کے نغمے کا پرومو جاری

پاک بحریہ نے یومِ آزادی کے موقع پر نئے نغمے کا پرومو جاری کر دیا ہے۔  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے نغمے ” ہم ایک ہیں“ میں وطن سے محبت کا بھر پور اظہار کیا گیا ہے۔   وطن کی سرحدوں کے دفاع کا عہد بھی اس نغمے کا حصہ ہے۔

عالمی میڈیا نریندر مودی اور بھارت کے مظالم بے نقاب کرنے لگا

برطانوی نشریاتی ادارہ بھی بھارت کے خلاف بول اٹھا اور دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ سخت پابندیوں میں رپورٹنگ کر رہے ہیں، غیر جانبدارانہ طور پر حقائق دکھاتے رہیں گے۔ نریندر مودی کے کردار کا سیاہ پہلو کتنا سیاہ ہے؟ دنیا کے سامنے سب آشکار ہو گیا۔ ٹائم میگزین نے پہلے ہی مودی مزید پڑھیں

لاہور پولیس نے عیدالاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

لاہور میں پولیس نے عیدالاضحٰی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، شہر بھر میں 5 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق 6 ایس پیز، 32 ڈی ایس پیز، 84 انسپکٹرز سکیورٹی ڈیوٹیوں کی نگرانی کریں گے جبکہ 5 ہزار سے زائد مزید پڑھیں

کراچی میں 192 ملی میٹر بارش ہوچکی: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی 192 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جبکہ شہر اب تک بارش کے سسٹم کے زیر اثر ہے۔ ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں تیز بارش کے 2 مزید اسپیل آنے کا امکان ہے، کل عید کے روز شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان مزید پڑھیں