سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں

سابق بھارتی وزیر خارجہ اور حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج چل بسیں۔ اُن کی عمر 67 برس تھی بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیرخارجہ کو دل کا دورہ پڑنے پر منگل کی شام نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا تھا، جہاں مزید پڑھیں

موصل اور کرکوک کے جوار میں عراقی فوج کا آپریشن

عراق میں کرکوک کے مغربی علاقے  میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ کرکوک آپریشنل کمانڈر سعد حاربیہ  کا کہنا ہے کہ “کرکوک اور موصل کے درمیانی علاقے میں داعش کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔  اس آپریشن کے دس روز تک جاری رہنے کی منصوبہ بندی مزید پڑھیں

سینیٹر مصدق ملک کا سی پیک سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار

سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ عالمی تناظر میں چین اور امریکہ آپس میں بھڑ گئے ہیں ، اس سے خطرہ ہے کہ کہیں ہمارا سی پیک نہ رہ جائے کیونکہ سی پیک میں امریکہ کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے مزید پڑھیں

طالبہ زیادتی کیس؛ لیگی ایم پی اے کے شارجہ فرار ہونے کا انکشاف

یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کا ملزم مسلم لیگ (ن) کا ایم پی اے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ فرار ہوگیا۔ ملتان میں اپنی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ سے مبینہ طور پر زیادتی اور غیراخلاقی وڈیو بنا کر ایک سال تک مبینہ زیادتی کے ملزم مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مزید پڑھیں

بھارت کی نامورمصنفہ ارون دھتی رائے جواہر لال نہرو کے کشمیر سے متعلق خطوط سامنے لے آئیں

بھارت کی  نامور مصنفہ اور لکھاری ارون دھتی رائے سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو کے کشمیر سے متعلق مختلف ادوار میں لکھے خطوط اور خطابات کا ریکارڈ سامنے لے آئیں۔ بھارتی مصنفہ کی طرف سے سامنے لائے گئے تاریخی مواد میں بھارت کے سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو متعدد بار کشمیر کے مسئلے کو مزید پڑھیں

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ہم مقبوضہ کشمیر میں امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید پڑھیں

کرکٹ کمیٹی کی ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کیلئے سفارش

پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے ہیڈ کوچ کیلئے مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر کیلئے محسن خان کی سفارش کردی، ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلہ میں کپتان کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ، کرکٹ کمیٹی کے بعد گیند چیئرمین کی کورٹ میں پہنچ گئی۔ کمیٹی کی دوسرے سیشن میں مشاورت مزید پڑھیں

پاکستانی اداکار کا حج پر جانے کا اعلان

 پاکستانی اداکار فیروز خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار فیروز خان نے بتایا کہ ’’میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اللہ کی طرف سے حج کا بلاوا آیا ہے، میں فریضہ مزید پڑھیں

سربیا میں لمبی ترین مونچھوں کا مقابلہ

سربیا میں لمبی ترین مونچھوں کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ سالانہ اجتماع میں شریک افراد نے اپنی مونچھوں کو خوب تاؤ دیئے تاہم 140سینٹی میٹر لمبی مونچھوں والے Zoran Lazarevic نامی شخص نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

طالبان کی افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے حملوں کی دھمکی

طالبان نے افغانستان میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات روکنے کے لیے ’حملوں‘ کی دھمکی دے دی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان نے صدارتی انتخابات کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے جنگجو انتخابات روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔طالبان نے عوام پر زور دیا کہ انتخابی ریلی سے دور رہیں جنہیں نشانہ مزید پڑھیں