پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا

حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر پُرزور انداز میں اٹھانےکے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر ایشو پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قانون کے زیر اہتمام ہونے والی ڈپلومیٹک کانفرنس میں پاکستان میں موجود تمام ممالک کے سفارت کاروں کو مدعو مزید پڑھیں

بھارت کا اقدام غیر قانونی ہے، ہمیں یہ دنیا سے کہلوانا ہوگا، سرتاج عزیز

سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے غیر قانونی کام کیا ہے، ہمیں دنیا کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے اس معاملے میں کئی قوانین نظرانداز کیے ہیں۔ پروگرام ایجنڈا پاکستان میں میزبان عامر ضیاء سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج مزید پڑھیں

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو اور دیگر پابندیاں ہٹا دے۔ او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی مزید پڑھیں

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کشمیر میں مظالم پر ایک اور رپورٹ شائع کر دی

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم پر ایک اور رپورٹ شایع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ 5 اگست کے بعد 3 ہزار کے قریب افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔ امریکی مزید پڑھیں

عوام حکومت کو گھر جانے پر مجبور کر دے گی، کاشف عباسی

اسلام آباد: سینئر صحافی اور تجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلے گی اور حکومت کو گھر جانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کے امکانات بہت کم مزید پڑھیں

امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ  امریکی مخالفت کے باوجود تیل بیچ کے دکھائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایرانی وزیر خارجہ نے لکھا ’’امریکہ نے ایران کو دفاع کے ذرائع سے محروم کیا اور ہم نے میزائل حاصل کیے۔‘‘ اپنے ایک ٹویٹ میں جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مزید پڑھیں

فرانس: چاقو حملے میں نوجوان ہلاک، 9 افراد زخمی

فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چاقو اور تیز دھار آلے سے مسلح 2 افراد نے لیون کے نزدیک ویلر بین (Villeurbanne) کے مزید پڑھیں

پی آئی اے میں احتساب: جعلی ڈگریوں کے حامل 1100 سے زائد ملازمین برطرف

پی آئی اے انتظامیہ نے گھوسٹ اور جعلی ڈگریوں کے حامل 1100 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا، زیادہ تر ملازمین کی تعداد فلائٹ سروسز اور دیگر محکموں سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں ایک سال کے دوران1100سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ مزید پڑھیں

لاہور: ہاؤسنگ سوسائٹی میں فی گھر 2 درخت لگانا لازمی قرار

لاہور ہائی کورٹ نے ہر ہاؤسنگ سوسائٹی میں فی گھر دو درخت لگانے کو لازمی قرار دے دیا۔ جسٹس جواد حسن نے شیخ عاصم کی درخواست پر 78 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نقشے منظور نہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مزید پڑھیں

فخرزمان انجری کا شکار، ٹریننگ کیمپ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخرزمان گھٹنے کی انجری کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘فخرزمان کو دائیں گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کے لیے ایک ہفتے کا آرام کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے باعث وہ مزید پڑھیں