مذاکرات کامیاب، فلور ملز مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

لاہور: فلور ملز مالکان نے حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آٹے پر سیلز ٹیکس کے خلاف ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے آٹے اور آٹے کی مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس مزید پڑھیں

نئی ایپلیکیشن جو جوان افراد کو بھی بوڑھا بنادے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ 50 یا 60 سال کی عمر میں کیسے نظر آئیں گے؟ اگر نہیں تو ایک نئی دلچسپ ایپلیکیشن سامنے آئی ہے جس سے نوجوانی میں آپ اپنے بڑھاپے کے انداز کو دیکھ سکتے ہیں اور اس ایپ کا استعمال بولی وڈ کے نوجوان اداکار بھی کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن، سوپور میں فائرنگ جاری

مقبوضہ کشمیر کے اضلاع سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ، پلوامہ اور اسلام آباد میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں شروع کیں۔ حکام نے سوپور شہر میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی اور تعلیمی ادارے اور تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیے، آخر ی اطلاعات کے مطابق علاقے میں فائرنگ جاری مزید پڑھیں

حریت رہنما کا بھارت پر ریاستی دہشت گردی بند کرنے پر زور

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مشتاق الاسلام نے بھارت  پر زور دیا ہے کہ وہ ریاستی دہشت گردی بند کرے اور جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی پاسداری کرے۔  سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ او ر روس افغانستان میں اپنے حریفوں کے مزید پڑھیں

بی اے/بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کیلئے ایچ ای سی کا حتمی نوٹس

لاہور: کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) نے ملک کی تمام سرکاری اور نجی جامعات اور ان سے منسلک کالجز کو آئندہ تعلیمی سال سے 2 سالہ گریجویٹ پروگرام (بی /بی ایس سی) ختم اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیے حتمی نوٹس جاری کردیا۔ اس کے علاوہ ان تعلیمی اداروں کو مزید پڑھیں

کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور: سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کرلیا۔ ذراائع کے مطابق حافظ سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی مزید پڑھیں

آئی سی سی امپائر کے فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا مجاز نہیں ، ترجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بلآخر عالمی کپ 2019 کے فائنل سے جڑے تنازع کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔ آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان پر موجود امپائر کو کھیل کے قوانین کی تشریح کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت مزید پڑھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق  ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں مزید پڑھیں

کرس گیل آسٹریلوی میڈیا کیخلاف ہتک عزت کیس جیتنے میں کامیاب ہو گئے

ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹر بلے باز کرس گیل آسٹریلوی میڈیا کیخلاف ہتک عزت کیس جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی میڈیا گروپ کرس گیل کو دو لاکھ ڈالرز سے زائد جرمانہ ادا کرے گا۔ فیئر فیکس نامی آسٹریلوی میڈیا گروپ نے کرکٹر پر ڈریسنگ روم میں خاتون کیساتھ انتہائی نازیبا رویہ مزید پڑھیں

سیالکوٹ میں پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے مزید پڑھیں