عراق کو تعاون فراہم کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عراق  کو ترقی اور دفاع کے لیے اپنا تعاون فراہم کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہو گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل مزید پڑھیں

نواز شریف سے کل ہونے والی ملاقاتیں منسوخ

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کو سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف سے ملاقاتیں منسوخ کر دی گئیں اور اب صرف اہلخانہ ہی ان سے مل سکیں گے۔ نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث جیل کے ڈاکٹروں نے ان کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے۔ صورت حال مزید پڑھیں

محمد مرسی کو قتل کیا گیا:ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مصرکےسابق صدر محمد مرسی کو قتل کیا گیا، وہ طبعی موت نہیں مرے۔ استنبول میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ صدر مرسی عدالت میں20 منٹ تک زندگی وموت کی کشمکش میں رہے، مصری حکام  نے مرسی کی جان مزید پڑھیں

بلاول بھٹو سے جے یو آئی رہنماؤں کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا اسد الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سید خورشید احمد شاہ بھی موجود تھے۔

نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے:مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے رابندرناتھ ٹیگور کا قول خلیل جبران کےنام سےبیان کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب،نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اتنے نالائق ہیں کہ آپ کے پاس نقل کی بھی عقل نہیں ہے۔ ایک بیان میں مریم مزید پڑھیں

اسحاق ڈار کی برطانوی وزارت داخلہ آمد

لندن: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ کے وزارت داخلہ میں کئی گھنٹے موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار وزارت داخلہ کے کروڈن کی عمارت میں انٹرویو کے لیے صبح 9 بجے پہنچے تھے جو کئی گھنٹے تک وہیں موجود رہے۔ اسحاق دار کے صاحبزادے علی ڈار نے اسحاق مزید پڑھیں

جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

برمنگھم: ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔    برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مزید پڑھیں

تربوز کھانے کے 9 فوائد

تربوز بھی دیگر پھلوں کی طرح اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے جو نہ صرف بھوک کو مٹاتا ہے بلکہ پیاس بھی ختم کرتا ہے۔ تربوز کھانے کے 9 بہترین فوائد ہیں۔ تربوز بہت مزیدار اور تازہ دم رکھنے والا پھل ہے جو انسانی جسم کے لیے بے حد مفید ہے۔ تربوز میں وٹامن اے مزید پڑھیں

پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جائے:وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے اور عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ لاہورمیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں

شوپیاں میں بھارتی فوج نے5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

سریگنر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے مسلح حریت پسندوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ شوپیاں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پانچ کشمیر نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ان کا تعلق مزید پڑھیں